1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

0
61

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہم 100 ارب ڈالر کے مقروض‌ ہیں، 100 ارب ڈالر کہاں خرچ ہوئے نظر نہیں آتے، ہم کب ملکی مفادات کو ترجیح دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب خود اپنے احتساب کےلیے سامنے ہے ،منی لانڈرنگ جرم ہے ،یقین دلاتاہوں ٹیکس سے بچنے کا کوئی کیس نیب کے پاس نہیں ہوگا،ٹیکس سے بچنا اور منی لانڈرنگ مختلف معاملات ہیں،نیب خود اپنے احتساب کےلیے سامنے ہے،

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری کا کوئی کیس نیب کے پاس نہیں ہوگا،نیب اپنے دائرہ کار سے نکل کر کوئی اقدام نہیں کرتا،سزا اور جزا ملکی قانون کےتحت عدالتوں کا کام ہے،پاناما کے باقی کیسز بھی چل رہے ہیں ،پاناما کیس میں جس کی معلومات جلدی آگئیں اس پر جلد فیصلہ کیا گیا،ٹیکس چوری کا کیس ایف بی آر کے سپرد کریں گے،پہلے بندہ رب کے سامنے پھر ضمیر کے سامنے جواب دہ ہے،

احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ عقل کل ہے ، ہر شخص میں خامیاں ہیں،ملک میں بہت مافیاز ہیں اور ان کی بڑی داستانیں ہیں،یہ بات غلط ہے کہ نیب حکومت میں مداخلت کر رہی ہے.

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ لاہور کا ایک بہت بڑا شخص 1970 میں موٹر سائیکل پر تھا اب دبئی میں اسکے پلازے ہیں، ہرچیز جانتے ہیں، اقبال زیڈ کے معاملے کا بھی علم ہے. پاکستان واحد ملک ہے جہاں کتا کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر بچہ ہسپتال میں ماں کی گود میں مرجاتا ہے.

مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا

Leave a reply