کرونا سے محکمہ ریلوے میں اموات،مریضوں کے اعدادوشمار سامنے آ گئے

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین محمد اسد علی جونیجو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویزکا اجلاس ہوا، وزارت ریلوے حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کیوجہ سے 3 افراد کی اموات ہوئیں اور 50 ملازمین کورونا کا شکار ہوئے،

ریلوے حکام نے کہا کہ حفاظتی تدابیراختیار کرتے ہوئے 20 مئی کو 15 ٹرینیں بحال کی گئیں، کورونا وبا کی وجہ سے 19 مارچ کو 5 مسافرٹرینیں بند کی گئیں،20 مارچ کو 21 اور 31 مارچ کو تمام مسافر ٹرینیں بند کردی گئیں،

وزارت ریلوے حکام نے کہا کہ یکم جون سے تمام مسافر ٹرینیں بحال کردی گئیں،ٹرین میں داخل اورنکلنے کیلئے علیحدہ دروازے مخصوص کیے گئے ہیں، ٹرین میں کھانے کی سہولت بھی بند کردی گئی ہے، ریلوے اسٹیشن پر کچھ اسٹال کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبوں کو خطوط بھی لکھے، صوبوں نے بھی تعاون کیا،کارگو سائیڈ پر بھی ایس او پیز اختیار کیے گئے ہیں،

چیئرمین کمیٹی اسد علی جونیجو نے کہا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل کرنا ہم سب کا فرض ہے،احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہی اس کا بہترین علاج ہے،

قائمہ کمیٹی نے کوئٹہ چمن ٹریک کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

وزارت ریلوے نے بتایا کہ سانحہ تیزگام کے 34 زخمی افراد کو50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا، سانحہ تیزگام کے متاثرین کو 2 کروڑ روپے ادا کر دیے گئے ہیں، تیزگام حادثے میں 74 جاں بحق افراد میں سے 68 کے لواحقین کو15 لاکھ فی کس امداد دی گئی، سانحہ تیزگام،4 افراد کے لواحقین باقی ہیں جن میں سے 2 کے لواحقین نہیں ملے سکے، 4 افراد کے لواحقین ضروری کاغذات دے کر امداد حاصل کرسکیں گے،

Leave a reply