میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اور ہر انسان جرم سے نفرت اور امن سے پیار کرتا ہے ، یہ بات ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی 19 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی –
تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی 19 ویں سالگرہ کی انتہائی خوبصورت اور پروقار تقریب کا پروگرام نیشنل پریس کلب میرپورخاص میں انعقاد پذیر ہوا جس میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا،سالگرہ کی تقریب میں نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد ، صدر قمر الدین شیخ ، ممبر نیشنل پریس کلب حیات قریشی نے ایس ایس پی میرپورخاص کا نیشنل پریس کلب پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا اور سندھی پگ پہنائی ۔ سالگرہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، قرآن مجید کی تلاوت کی سعادت حیات قریشی نے حاصل کی
نیشنل پریس کلب کے صدر قمرالدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے وجود میں لانے کے معاملات پہ روشنی ڈالی اور کہا کہ نیشنل پریس کلب پریس میرپورخاص کا وہ واحد صحافتی ادارہ جس نے میرپورخاص اور ملک بھر میں نامور صحافی پیدا کئے جو آج قلم کے ذریعے ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں ، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق احمد خان نے کہا صحافی اور پولیس ایک دوسرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیشنل پریس کلب کے ذریعے تحقیقی صحافت کو پروان چڑھایا تاکہ صحافی میں صحافت کی اصل روح اجاگر ہو اور اسے پتہ چلے کہ وہ صحافت جیسے عظیم اور پاکیزہ شعبے سے وابستہ ہے –
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اسلم جاگیرانی نے محکمہ پولیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کو اللہ پاک نے شہادت کے عظیم رتبے سے سرفراز فرمایا ہے اور ہم انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود ظلم وجبر سے برسرپیکار رہتے ہیں ،تقریب میں نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ،حیات قریشی معروف صحافی و کیمرہ مین خالد(فوجی) باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ،حسن سولنگی ،شاہزیب خاصخیلی ، سٹی پریس کلب کے صدر وارث خاصخیلی ،امید علی لغاری ،کیمرہ مین سہیل احمد ، ڈاکٹر فہد ملک ، غلام قادر چانڈیو، پیپلز بیورو میرپورخاص کے رہنما ملازم حسین خاصخیلی اور دیگر معززین شہریوں نے شرکت کی اور مہمان خاص کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے ۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا کہ پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کیونکہ ہر انسان جرم سے نفرت اور امن سے پیار کرتا ہے اس لیے پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی اور کہا کہ پولیس کی کارکردگی عوام کے باہمی تعاون سے ہی مشروط ہے .ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافتی اداروں نے نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی اوران کے حل کرنے میں بلکہ ملکی ترقی میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کہا ہے میڈیا نے ہمیشہ عوام کے مسائل کی نشاندہی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کی رہنمائی کی ہے جس سے عوام اور پولیس کا رابطہ بھی بحال ہوا ہے جو قابل ستائش بات ہے
اس موقع پر ایس ایس پی میرپور خاص کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن قاسم ملک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلم جاگیرانی بھی موجود تھے ، آخر میں نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق احمد خان نے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی ،ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن قاسم ملک، صدر سٹی پریس کلب وارث خاصخیلی اور تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا نیشنل پریس کلب کے تمام ممبران کی جانب سے شکریہ ادا کیاگیا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض حسن سولنگی نے ادا کئے-








