ڈی جی خان :سخی سرور، تراویح پڑھنے جانیوالے حافظ قرآن ٹرک کی ٹکرسےجاں بحق

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)سخی سرور، تراویح پڑھنے جانیوالے حافظ قرآن کو تیزرفتارٹرک نے کچل ڈالا، موقع پرجاں بحق
تفصیل کے مطابق ریسکیو پریس ریلیزکے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹرک والے نے کچل دیا ہے آپ ہماری مدد کے لیے ایک ایمبولینس بھیجیں۔ کنٹرول روم نے فورا قریب کی پوائنٹ سخی سرور سے ایک ایمبولینس روانہ کر دی لیکن جب ایمبولینس سٹاف موقع پر پہنچا تو مریض پہلے سے فوت تھا اور لواحقین کے کہنے پر ڈیڈ باڈی ان کے گھر سخی سرور شہر شفٹ کر دی۔
مقامی ذرائع کابتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والا کمسن حافظ قرآن عبدالباسط تراویح کے لیے گھر سے نکلا تو ٹرک نے کچل دیا چند دن قبل کمسن حافظ قرآن عبدالباسط نے قرآن حفظ کیا تھا ۔عبدالباسط کے قرآن پاک حفظ کرنے پر چند دن پہلے والدین نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا.
سخی سرور میں آبادی والے علاقہ میں سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں

Comments are closed.