لاہور (باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے اراضی منتقلی کانوٹیفکیشن جاری،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تلہ گنگ کیلئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن ایم پی اے حافظ عمار یاسرکو دیا،تلہ گنگ میں محکمہ زراعت کی اراضی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے ٹرانسفر کی گئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر وعدہ پورا کیا ہے ۔چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے جلد تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی،عوام کی سہولت کیلئے شہر کے وسط میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
تلہ گنگ کے لوگ میرے اپنے ہیں،ان کیلئے اوربھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔اس موقع پرحافظ عمار یاسر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی تلہ گنگ کے عوام کے محسن ہیں۔ضلع کا درجہ دینے اورڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے اراضی دینے پر چودھری پرویز الٰہی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حافظ عمار یاسرنے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی عوام کے حقیقی قائد ہیں جو دکھ درد سمجھتے ہیں،قائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید حسین شیرازی اورملک نعمان احمد بھی اس موقع پر موجود تھے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved