میرپورخاص نے زہریلی منشیات کی خرید وفروخت پہلی پوزیشن حاصل کرلی – پولیس رپورٹ

میرپورخاص باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کی )میرپورخاص سندھ پولیس کی رپورٹ کے مطابق میرپورخاص زہریلی منشیات کی خرید وفروخت کے معاملے میں اول پوزیشن پہ ہے-
تفصیلات کے مطابق ميرپورخاص ميں زہريلی منشيات کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے متعلق ميرپورخاص سول سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ايسوسی ايشن کو ایک تفصيلی بريفنگ سيشن منعقد کيا گيا ، وکلاء کو بريفنگ ديتے ہوئے واجد لغاری، منظور ميمن، تاج رند اور جیرام ابوجھو نے کہا کہ پوليس رپورٹ کے مطابق ميرپورخاص ڈويژن ميں زہريلی منشيات کی 102 فيکٹرياں اور اڈے قائم ہيں ، انھوں نے کہا کہ ميرپورخاص پوليس کی نااہلی کی وجہ سے ميرپورخاص منشیات کی خرید و فروخت میں ٹاپ پر ہے۔ ميرپورخاص ميں سب سے زيادہ تحصيل سندھڑی ميں منشيات فروخت ہو رہی ہے، دوسرے نمبر پر ميرپورخاص تحصيل اور تيسرے نمبر پر جھڈو اور کوٹ غلام محمد شامل ہيں۔ انھوں نے مزيد بتايا کہ 7 اکتوبر 2019 میں سکھر ہائی کورٹ سرکٹ بينچ نے اپنے فيصلے ميں آئی جی پوليس سندھ کو پابند کيا تھا کہ سندھ ميں زہريلی منشیات کا مکمل خاتمہ کيا جائے جس کے نتیجے ميں منشيات کے خاتمے کے لئے ٹاسک فورس بھی بنائی گئی تھی ليکن پولیس کی کالی بھیڑوں اور کرپٹ عناصر کی وجہ سے زہریلی منشیات کی خرید وفروخت کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے-

Leave a reply