چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، اب تک 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مون سون کا موجودہ سلسلہ دو سے تین روز میں ختم ہو جائے گا، تاہم 16 اور 18 ستمبر کو جنوبی پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔ دریائے ستلج، چناب اور راوی میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں تمام ادارے اتھارٹی کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور پنجاب حکومت کو امدادی پیکیج کے ساتھ 9 ہزار ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے مزید کہا کہ اس صورتِ حال کی بڑی وجہ شاید گلیشیئر کا پگھلنا ہے، کچھ علاقوں میں جہاں بند توڑے گئے وہاں کچھ نقصان زیادہ ہوا، امریکی وفد بھی آیا ہے، ہم ان کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امریکی وفد کی جانب سے امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور متاثرین کی جلد بحالی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
بلوچستان کی خوشحالی کے لیے حکومت، اداروں اور قبائلی عمائدین کے باہمی تعاون پر اتفاق
میکسیکو سٹی: گیس ٹینکر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی
اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید، دوحہ میں نمازِ جنازہ ادا
صدر زرداری کا پاک فو ج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین