چنیوٹ: 7 سالہ بچے اور نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

چنیوٹ،باغی ٹی وی ( مہر طاہر سیال کی رپورٹ )تھانہ سٹی کے علاقہ مالن شاہ دربار پر سات سالہ بچے اور نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دوہرے قتل کا اعتراف کرلیا ، ڈی ایس پی سٹی کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ مالن شاہ دربار پر دوہرا اندھا قتل چند دنوں میں ٹریس، قاتل کو گرفتار کرلیا گیا – ڈی ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کچھ دن قبل تھانہ سٹی پولیس کو دربار سائیں مالن شاہ میں بچے اور نوجوان کے قتل کی اطلاع ملی، پولیس نے قتل کی لرزہ خیز واردات کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور ملزم سے تفتیش کی گئی ،30 سالہ عمرفاروق کو سر،منہ پر کلہاڑے سے ضربات 7سالہ محمد اویس کو گلا دبا کر قتل کیاگیا ،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پولیس ٹیم نے چند دنوں میں دوہرااندھا قتل ٹریس کرکے قتل میں ملوث ملزم مرز ارسلان بیگ عرف فرمان علی کو گرفتارکرلیا، ملزم ارسلان دربار کے صحن میں سوئے ہوئے 7سالہ بچے اویس سے بدفعلی کرنے لگا تھا کہ پاس ہی سوئے شخص عمر فاروق نے دیکھ لیا ملزم ارسلان نے بچے کو گلا دبا کر قتل کرکے نعش چھپا دی، بعدازاں ملزم ارسلان نے عمرفاروق کو کلہاڑے کے وار سے قتل کردیا ملزم ارسلان یہ تاثر دینا چاہتا تھا کہ عمرفاروق 7سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کررہا تھااسی لئے اس نے قتل کردیا تھا –

Comments are closed.