ٹھٹھہ : چوری اور ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )چوری اور ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق پمپ رابری کے مقدمے میں ملوث مزید 1 کرمنل گرفتار گرفتار،چھینی گئیرقم 1 لاکھ روپے اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد۔ کچھ روز قبل رات کے وقت ایک 125 بائیک پر 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر سانپا موری کے قریب بائیکو پیٹرول پمپ سے 2 لاکھ 20 ہزار رپیے چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 397,34 ت پ کے تحت تھانہ جھرک پر درج کردیا تھا۔اس کے علاوہ ملزمان نے پولیس پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 13/2023 سيکشن 324,353, 147,148, 149 ت۔پ تھانہ جھرک پر الگ سے درج کردیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج مولا بخش مری لنک روڈ نظامانی فارم کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بائیکو پیٹرول پمپ رابری اور پولیس پر جان لیوا حملہ کرنے کے مقدمات میں ملوث مزید 1 کرمنل گلاب ولد اللہ بخش بڑدی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کرمنل کے قبضے سے پیٹرول پمپ رابری میں چہینی گئی کیش 1 لاکھ رہیے اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد کرلی گئی ہیں جس کا مقدمہ تھانہ جھرک پر الگ سے درج کردیا گیا ہے۔گرفتار کرمنل نے ٹھٹہ، سانگھڑ و دیگر اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر18/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔
گذشتہ روزصبح کے وقت دھابیجی مارکیٹ سے گھر کے باہر سے 2 ملزمان نے حبدار علی شاہ کی ایک CD-70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 16/2023 سیکشن 381-A,34 ت۔پ کے تحت حبدار علی شاہ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے بروقت بلال نگر لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بائیک تھیفٹ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم روشن علی عرف پپو ولد عبدالغفور جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مدعی حبدار علی شاہ کی چوری کی گئی ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر HAU-2881 برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے دہابیجی اور گھارو شہر میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔, مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply