ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پیر سید یعقوب شاہ جعفری کے عرس کی 2 روزہ تقریبات 5 جون سے شروع ہوں گی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب میں معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید یعقوب شاہ ترمذی جعفری اور پیرسید شاہد حسین ترمذی کےسالانہ عرس کی2 روزہ تقریبات 5 جون بروز سوموار سے دربار عالیہ پر زیر سرپرستی پیر سید شبیر حسین شاہ ترمذی پیر سید مجاہد حسین شاہ ترمذی اور زیر نگرانی پیرسید حسن شاہ ترمذی شروع ہوں گے تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد ننکانہ صاحب پہنچ رہی ہے, سجادہ نشین دربار عالیہ سید زاہد حسین ترمذی نے بتایا ہے 5 جون صبح بعد از نماز فجر قرآن خوانی ہوگی آٹھ بجے دربار شریف کو غسل دیا جائے گا جس کے بعد محفل میلاد مصطفے صلى الله عليه واله وسلم برائے خواتین منعقد ہوگی جس سے مذہبی سکالر سیدہ پروفیسر فائزہ جیلانی خطاب فرمائیں گی اور چھ جون بروز منگل کو سینکٹروں عقیدت مند اور مریدین پیر سید محمد یعقوب شاہ جعفری ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی کے مزار کی چادر پوشی کریں گے اور ساڑھے گیارہ بجے دن عرس مبارک کی مرکزی تقریب میں عقیدت مندوں اور مریدین اور عرس مبارک کے شرکاء سے علامہ عدنان وحید قاسمی آف فاروق آباد خصوصی خطاب فرمائیں گے بعد از دعا لنگر عام ہوگا جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع ہوگی جس میں استاد بدر میاں داد خان کا صاحبزادہ سکندر میاں داد فریدی آف پاکپتن شریف و ہمنوا اور درباری قوال شمس الدین اور ہمنوااپنا کلام پیش کریں گے سالانہ عرس کی تقریبات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
ننکانہ : پیر سید یعقوب شاہ جعفری کے عرس کی 2 روزہ تقریبات 5 جون سے شروع ہوں گی
