ننکانہ: ریسکیو 1122 کی جانب سے کالجز کے طلباء اور اساتذہ کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریسکیو 1122 کی جانب سے کالجز کے طلباء اور اساتذہ کے لئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز ننکانہ صاحب عبدالرزاق کے باہمی تعاون سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی جانب سے پنجاب گروپ آف کالجزکے طلباء اور اساتذہ کے لئے2روزہ تربیتی ورکشاپ ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورس ” کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ تربیتی ورکشاپ میں میڈیکل انسٹرکٹر عثمان اشرف اور عرفان منظور نے شرکاء کو زندگی بچانے کے طریقے بتائے۔ان کو عملی مہارتوں میں دوران ایمرجنسی خون کے بہاؤ کو روکنا،دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنا،گلے میں پھنسی ہوئی چیز کو پیشہ ورانہ طریقے سے نکالنا،روڈ سیفٹی،ذہنی و جسمانی ورزش اور دیگر اہم مہارتیں سکھائیں گئیں۔ آگ سے بچاؤ، آ گ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے ورکشاپ کے بعد کامیاب شرکاء کے لئے تقریبِ تقسیم ِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران اور ادارہ ہذا کے پرنسپل عبدالرزاق نے کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی اس موقع پر پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز ننکانہ صاحب رائے عبدالرزاق نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کاتہہ دل سے مشکور ہیں جن کی ہدائت پر ریسکیو ٹیم نے ادارہ ہذا کے طلباء کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرز بنایا ہے تا کہ متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے قیمتی انسانوں کو بچایا جا سکے انہوں نے کہا ہم محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Leave a reply