کینیڈا امریکا سرحد پر کار دھماکہ، دو افراد کی موت

0
88

کینیڈا امریکا سرحد پر نیاگرا فالز کے قریب رینبو برج پر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت ہو گئی ہے

دھماکہ سرحد پر امریکی حدود میں ہوا، دھماکے کے بعد پل کو آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق کار میں دو افراد سوار تھ ایک سرحدی چوکی سے گزرنے کے بعد اسے دوسری بار چیکنگ کے لیے روکا گیا تھا، اس دوران کار کی رفتار تیز ہوئی اور وہ ایک بیریئر سے ٹکرا کر پھٹ گئی،

گورنر نیو یارک کا کہنا ہے کہ واقعےکا ہشتگردی سے تعلق نہیں، یہ خوفناک واقعہ، حادثہ اور دھماکا تھا،ایف بی آئی کے مطابق حادثہ دہشت گردی نہیں، جائے وقوعہ سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا،ایک اہلکار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے پیش رفت کی نگرانی کی، اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا کہ وہ کینیڈا کے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بفیلو میں ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا، "جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا، اور دہشت گردی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق مغربی نیویارک سے تھا،

ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے ایک ملازم کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی،

Leave a reply