ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)2 منشیات اور ایک گُٹکہ فروش گرفتار،60 لیٹر، 75 بیگز دیسی شراب اور 900 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی، اے ایس آئی گدا حسین دستی اور اے ایس آئی راجہ حامد بمعہ اسٹاف نے دوران گشت *ٹیکنیکل کالج گھارو اور چھنڈانی سیم نالہ گھارو کے قریب 2 دیسی شراب کی بٹھیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان حیات ولد ناصر علی عرف محمد اکبر میرجت کو 40 لیٹر، 40 بیگز دیسی شراب اور دوست علی ولد سردار بخش جویو کو 20 لیٹر 35 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو میں الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 11/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔
ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپکٹر راجہ عبدالحق راجپوت اور انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم صالع کیٹائی کی کیبن پر چھاپہ مارکر 1 گھٹکہ فروش ملزم رفیق ولد مارو کیٹائی کو 900 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی میں مقدمہ درج کردیا. مقدمہ نمبر 05/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھوڑاباڑی۔
Shares: