2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، حادثے میں 9 افراد کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے
افغان وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ،حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں
حکومت نے واقعے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں ، حادثہ ہلمند کے ضلع ناوا میں پیش آیا ،ہلاک ہونے والوں میں فورسز کے اہلکاروں سمیت ممکنہ طور پر عام افراد بھی شامل ہیں۔
Two ANA Mil Mi-17 helicopters crashed due to technical issues while they were taking off in Nawa district of Helmand province, around 01:15 AM last night. Unfortunately, 9 individuals aboard were martyred in the crash. MoD is investigating the incident. 1/2
— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) October 14, 2020
ہلمند حکومت کے ترجمان عمر زواک نے بھی حادثے کی تصدیق کی، واقعے کے بعد ریسکیو عملہ اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہو ے والے افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں