اوکاڑہ،باغی ٹی وی (ملک ظفر)جی ٹی روڈ پر 2 تیز رفتار آٹو رکشے ٹکراگئے، 5 طالبات سمیت 7 بچے زخمی
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڑ پر دو آٹو رکشے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔اس حادثہ کے نتیجے میں پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہو گئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں رکشوں میں سکول کے بچے سوار تھے۔زخمی ہونے والوں میں شاہد ،علی حسن ،رمشہ ،رقیہ وغیرہ شامل ہے
اطلاع ملنے پر ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طالبات بچیوں اور بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
Shares: