اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)اوکاڑہ :شیرگڑھ،غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی اور ساس کوقتل کردیا
تفصیل کے مطابق شیرگڑھ کے نواحی قصبہ میں خاوند نے غیرت کے نام پر بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کردیاڈی پی او اوکاڑہ کا نوٹس ،
شیرگڑھ کے نواحی گاؤں چک نمبر23 ڈی میں ارشد علی بھٹی نے کھیتوں میں کام کرتی ہوئی بیوی عابدہ جبکہ گھر میں گھس کر اپنی ساس عشراں بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم ماں بیٹی کے کردار پر شک کرتا تھا اطلاع ملنے پر اے ایس پی منزہ کرامت پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں تھانہ شیر گڑھ پولیس کی نگرانی میں ریسکیو ٹیموں نے پوسٹمارٹم کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا-
Shares:








