کراچی :پولیس نے منشیات فروش اور عادی افراد کے خلاف تین ہٹی برج کے نیچے آپریشن کرکے 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا –
باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق انتہائی مطلوب 2 خواتین سمیت 5 افراد کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت میڈم حنا زوجہ محبوب، میڈم مدیحہ زوجہ کاشف، محمد راحیل ولد عبدالصمد، محمد نوید ولد عبدالوحید اور علی نواز ولد عبداللطیف کے ناموں سے ہوئی-
گرفتار ملزمہ میڈم حنا اس سے قبل سپر مارکیٹ اور مومن آباد تھانہ میں منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے جب کہ میڈم مدیحہ سپر مارکیٹ تھانہ میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہوئی تھی ملزم نوید، علی نواز منشیات کے مقدمات میں پہلے گرفتار ہوچکا ہے، علی نوار منشیات فروش خاتون ملزمہ میڈم امّاں کا رائٹ ہینڈ ہے تمام گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے منشیات کے عادی 74 افراد کو حراست میں لے کر ایدھی ری ہیبلیٹیشن سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا –
کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون
دوسری جانب سولر پینل کی درآمد کے بہانے اربوں روپےکی اوور انوائسنگ کے ذریعے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کیے جانےکا انکشاف ہوا ہےسینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال 2017 سے 2022 تک سولرپینل کی درآمد پر 69.5 ارب روپےکی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر دستاویز کے مطابق 6ہزار 232 گڈز ڈیکلریشن پر 63 امپورٹس میں درآمد کنندگان نے اوورانوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 718 گڈز ڈیکلریشن پر 37.76 ارب روپےکی اوور انوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے72 ارب روپےکی رقم منتقل کی اور 45 ارب روپے کے سولرپینل درآمد کیےرقم کی منتقلی کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے احتیاط نہ برتنے کی غفلت بھی ہوئی-
سیالکوٹ:ائیرسیال کا فوت شدہ پاکستانی کا بلامعاوضہ جسد خاکی واپس لانے کااعلان
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، رقم ٹرانسفر کے دوران کمرشل بینکوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رولز کو نظر انداز کیاچین سے سولرپینل درآمد کیے گئے جب کہ نجی کمپنیوں نے دبئی اور سنگاپور رقم ٹرانسفرکی، اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔