ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) سلطان آباد قومی شاہراہ نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر2 جاں بحق
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب مین قومی شاہرہ پرسلطان آباد کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، دو نوجوان موقع پرجاں بحق ،
جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع سجاول کے شہر چوہر جمالی سے ہے،دونوں کی شناخت ادریس مگسی اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے-
جھرک کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں ملا کاتیار کے علاقے کے ابراھیم ملاح، فیض محمد ملاح اور ولی محمد ببر شامل ہیں زخمیوں کو جھرک اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دیکر حیدراباد اسپتال منتقل کردیا گیا
ٹھٹھہ: سلطان آباد ،نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کوٹکر2 جاں بحق،ٹرک کی ٹکرسے 3 زخمی
