فاروق ستار نے کہا کہ تین ماہ میں ایم کیو ایم کے 6 سے زائد کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ ناظم آباد کے جوائنٹ انچارج فراز کو دو روز قبل شہید کر دیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی دفاتر میں گھس کر کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ناظم آباد کے جوائنٹ انچارج فراز کو 2 روز قبل شہید کردیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے شہید ساتھیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی انتخابی مہم نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے 2 لاکھ طالبعلموں کو فیل کر کے پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔ 15برس کی بدترین کرپشن زدہ حکومت کا شاخسانہ ہے۔ رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی مہم پر شرانگیزی کی گئی، ایم کیو ایم شہید ساتھیوں کے خون کو رائیگا نہیں جانے دے گی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے، 3 ماہ میں ایم کیوایم کے 6 کارکنوں کو شہید کیا گیا۔پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ 15سالوں کی بدترین کرپشن سابقہ حکومت کا شاخسانہ ہے۔
میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے انتخابی نتائج کی بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی انتخابی مہم ہمارے نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے، کراچی کے 2 لاکھ بچوں کو امتحانات میں فیل کردیا گیا، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں 6 آزاد امیدواروں نے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، آزاد امیدوار محمد علی مری، فیضان حسین، مزمل ممتاز، محمد بلال، شہزاد احمد اور محسن الحق قریشی دستبردارہوگئے ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اندرون سندھ اور لاڑکانہ کے بچوں کو90 فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا، ایم کیو ایم کراچی کے بچوں کو انصاف دلائے گی۔

Shares: