ڈی آئی خان:کلاچی سے ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ٹانک اغواء کرلئے گئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/05/WhatsApp-Image-2023-05-08-at-3.27.55-PM.jpeg)
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)کلاچی شہر کے محلہ رانازئی میںموٹرسائیکلوں پر سوار 8سے 10مسلح دہشت گردوں نے اجلاس کیلئے آنے والے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ٹانک حسین احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ٹانک شاہد بیٹنی کو زراعت کے دفتر سے اسلحہ کی نوک پر اغوا کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی شہر کے محلہ رانا زئی میں محکمہ زراعت کے دفتر میں اجلاس کیلئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ٹانک حسین احمد سکنہ بنوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ٹانک شاہد بیٹنی سکنہ تجوڑی ایف آر لکی مروت آئے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار 8سے 10دہشت گردموقع پر پہنچے اور انہوں نے دونوں افسران کو موٹرسائیکلوں پر بٹھاکر اغوا کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر کے اغوا کاروں اورمغویوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔آخری اطلاعات تک دونوں مغویوں کی بازیابی کیلئے کوئی معلومات موصول نہ ہوئی تھیں۔