سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو 2 الگ الگ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق دوسرا آپریشن کیچ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

تمیم اقبال بی سی بی الیکشن سے دستبردار، 15 امیدوار کاغذات واپس

جاسوسی الزام، اسرائیلی فوج نے دو کم عمر فلسطینی بچے گرفتار کر لیے

اوکاڑہ: پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں پر پیشرفت، کمشنر ساہیوال نے رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Shares: