ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025ء کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل دو ایتھلیٹس پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی، تاہم 24 جولائی کے بعد وہ یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایتھلیٹس نے آخری بار ڈنر میں شرکت کی تھی، لیکن اگلی صبح ناشتے کے وقت ان کی غیر موجودگی کا پتہ چلا۔ذرائع نے بتایا کہ ایتھلیٹس کے پاسپورٹ پاکستانی ٹیم کے منیجر کے پاس موجود ہیں، اس کے باوجود ان کے غائب ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔پاکستانی دستے کی واپسی 27 جولائی کو متوقع ہے، تاہم اس واقعے نے یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کی شرکت پر سائے ڈال دیے ہیں۔
پاکستان یونیورسٹی گیمز کے دستے کے سربراہ جاوید میمن کا کہنا ہے کہ جلد تمام صورتِ حال اور حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ جرمن حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور لاپتا ایتھلیٹس کی تلاش کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگا