شہر قائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اچانک گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں، ابتدائی شواہد سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ اسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ہنگامی انتظامات کیے گئے ہیں

چین کا پاکستان، افغانستان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

Shares: