قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

0
52

قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 2اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قلات کی سب تحصیل جوہان میں سڑک کے کنارہ نصب بم دھماکے میں سیکورٹی فورسزکے دو اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ضیاءاللہ لانگو نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہے۔

ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

ادھرشمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔اس حوالے سے taترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق واقعے میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

Leave a reply