خطرناک پرواز،آسمان پر دو جہاز 60 میٹر کے فاصلے پر آگئے

اس طرح کی پروازیں گورننگ باڈی کی منظوری سے کی جاتی ہیں
Saudi Arabia

سعودی عرب میں ایک دوسرے سے صرف 60 میٹر کے فاصلے پر پرواز کرتے دو جہازوں نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا-

باغی ٹی وی: دونوں جہاز شاہ خالد ائرپورٹ پر ڈرامائی لینڈنگ سے پہلے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے تھے، جس کی ویڈیو سعودی ایوی ایشن نے جاری کی ہے سعودی ائرلائنز کا جہاز ”بوئنگ 777-300“ کیپٹن محمود بخاری اڑا رہے تھے، جبکہ فلائناس ائرلائن کا ”اے 320 نیو“ طیارہ کیپٹن فہد الیحیٰ اڑا رہے تھے۔

ویڈیو میں دونوں طیاروں کو ایک دوسرے کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا خوفزدہ کر دینے والے اس منظر میں دو طیاروں کو انتہائی قریب ہوتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد طیارے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئے۔


سعودی ایئر لائنز کے آفیشل اکاؤنٹ نے "ٹویٹر” پر وضاحت کی کہ دونوں طیاروں کے درمیان اونچائی صرف 60 میٹر تھی۔ اس ویڈیو پر بہت سے افراد نے تنقید کی اور کہا صرف 60 میٹر کا فاصلہ بہت بڑا خطرہ تھا۔ خاص طور پر اس صورت میں جب طیارہ ایسا کرنٹ پیدا کرتا ہے جو دوسرے کو متاثر کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کی ایک دوسرے کے اتنے قریب پرواز انتہائی خطرناک ہے کیونکہ جہاز پرواز کے وقت ہوا کا ایسا دباؤ پیدا کرتے ہیں جو دوسرے جہاز کو اڑا سکتا ہے۔

تاہم، ایک سول پائلٹ عبداللہ الغامدی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پروازیں گورننگ باڈی کی منظوری سے کی جاتی ہیں۔ اس کیلئے ہوا، زمین، پہاڑوں اور دیگر عوامل پر پیشگی ریسرچ کی جاتی ہے۔ لیکن حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ طیاروں کا آپس میں فاصلہ کم سے کم 500 فٹ ہو۔

Comments are closed.