لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے

تصادم کے وقت جہاز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔
0
114

لندن: ہیتھرو ائیر پورٹ پر دو طیارے ٹکڑا گئے-

باغی ٹی وی : ایک ورجن اٹلانٹک 787 ہیتھرو ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی عمارت سے پیچھے ہٹتے ہوئے برٹش ایئرویز ایئربس A350 سے ٹکرا گیا جس سے دونوں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا،ورجن جیٹ کا پر بی اے جیٹ کی دم سے ٹکرایا-

ورجن اٹلانٹک 787 لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ٹرمینل سے پیچھے دھکیلتے ہوئے برٹش ایئرویز ایئربس A350 سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا،ڈیلی میل کے مطابق، برطانیہ کی ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ورجن اٹلانٹک کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے خالی طیارے کو ہیتھرو کے ٹرمینل 3 پر اسٹینڈ سے ہٹایا جا رہا تھا-

مسافروں اور عملے کی حفاظت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تصادم کے وقت جہاز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ وسیع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، انجینئرنگ ٹیمیں متاثرہ طیارے کی دیکھ بھال کی مکمل جانچ کر رہی ہیں، جسے عارضی طور پر انڈر گرراؤنڈ گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ واقعے کی جامع انکوائری کرے گی۔

Leave a reply