جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کا 22 مارچ سے 23 مارچ تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ پاکستان پریڈ ڈے کے باعث کیا گیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا،پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا، کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان 22 مارچ سے 23 مارچ تک راولپنڈی اور اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں۔
لاہور قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز
کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند
عرب امارات کا امریکا میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی خبریں درست نہیں، ترجمان