ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں-
باغی ٹی وی : آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے،26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا تک پہنچایا-
بعد ازاں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈرافٹ ہمارے پاس آیا ہے اس پر اتفاق رائے نہیں ہوا، مولانا صاحب کے ساتھ ہمارا بڑا اچھا وقت گزرا ہے، بانی چیئرمین نے مولانا کے کردار کو سراہا ہے، مولانا نے ہمارے ساتھ میٹنگز کی ہیں اور یہی جمہوری عمل ہوتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی سرزنش والی بات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی بانی چیئرمین کے غصے کی بات کی غلط کی، بانی چیئرمین نے ایک لفظ نہیں کہا سب جھوٹ ہے، بانی چیئرمین نے کوئی احتجاج کی کال نہیں دی، بانی کبھی بھی اپنی ذات کا ذکر نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں عوام کی توجہ ہٹ جائے گی۔
مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا
بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں، اگر لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے، ایسے لوگوں کو اٹھانا ہے تو وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پارلیمانی نمائندے پارلیمان میں آئیں گے، توقع کرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوں گے،ہمارے دو سینیٹرز حکومت کے حق میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، ڈاکٹر زرقا تیمور اور فیصل رحمان حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھرسیاسی رابطوں اور سرگرمیوں کامرکز بن گیا سیاسی صورتحال سمیت مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔