ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)جانورچوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار، 1 گائے برآمد
تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 12 دسمبر 2022 کو رات کے وقت 2 ملزمان نے ترکی کالونی مکلی کوارٹر نمبر 1660 سے سید احسان علی شاہ کی گائے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ احسان علی شاہ کی مدعیت میں تھانہ مکلی میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر غلام قادر جتوئی، انچارج ترکی کالونی مکلی اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ترکی کالونی مکلی کوارٹر نمبر 1670 میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے کیٹل تھیفٹ کی واردات میں ملوث 2 ملزمان شھزاد ولد یاسین خاصخیلی اور ظھیر احمد ولد محمد اسلم خاصخیلی کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی احسان علی شاہ کے گھر سے چوری کی گئی 1 گائے برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 202/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ تھانہ مکلی۔

Shares: