کراچی کے علاقوں منظور کالونی اور لکی اسٹار صدر میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت راشد محمود اعوان اور حاجی بانو خان وسان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، بارودی مواد، گولیاں، 5 سیکیورٹی گارڈ یونیفارمز، مختلف ہتھیاروں کے آلات، 177 اسلحہ لائسنس، 302 شناختی کارڈ، موبائل فون، کمپیوٹر، سرکاری اداروں، بینکوں اور سیکیورٹی کمپنیوں کی مہریں اور نقدی برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے تقریباً 900 جعلی اسلحہ لائسنس تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ برآمد شدہ لائسنسز کی تصدیق متعلقہ اداروں سے کرائی جائے گی، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ رینجرز نے منگھوپیر روڈ پر کنواری کالونی میں کارروائی کے دوران ’فتنۃ الخوارج‘ کے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا
غزہ نسل کشی کیس: نیتن یاہو اور 36 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ جاری
27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی پر تنقید، شیری رحمٰن کا ایوان میں مؤقف
ایشیا کپ ٹرافی تنازع: پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید








