تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ ) رورل ہیلتھ سینٹر ,غفلت برتنے پر2 جڑواں پیدا ہونے والے بچے دم توڑ گئے
تنگوانی شہر کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور گیس کی عدم موجودگی کے باعث ڈیلیوری ہونے کے بعد 2 نومولود جڑواں بچے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے،تنگوانی شہر مدرسہ محلہ کے رہائشی معشوق علی ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی غفلت اور گیس کی عدم موجودگی کے باعث ان کی بچوں نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا ہے،جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کا اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہو نے کے وجہ سے انہیں دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا تھا
تنگوانی تحصیل کے سرکاری ہسپتال جو کہ کئی عرصہ سے اب تک رورل ہیلتھ سنٹر کی درجہ پر قائم ہے جس میں سرکاری ملازمین اور ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کا انتظام پی پی ایچ سندھ کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن اس ہسپتال کی انتظامیہ حالات اور علاج معالجہ پہلےسے بھی بدتر ہیں جبکہ کہ اس ہسپتال کے انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف شکایت سننا والا کوئی نہیں ہے








