اوکاڑہ :انڈوں کی ٹرے بنانے والی فیکٹری کے تلاب میں گرکر2 مزدور موقع پر جاں بحق،3 زخمی

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)انڈوں کی ٹرے بنانے والی فیکٹری کے تلاب میں گرکر2 مزدور موقع پر جاں بحق،3 زخمی
تفصیل کے مطابق دیپالپور میں واقع انڈوں کی ٹرے بنانے والی فیکٹری کے خام مال تیار کرنے والے تلاب میں 5 مزدور گرگئے ،دیپالپور کے نواحی گاؤں 39 ڈی میں انڈوں کی ٹرے تیار کرنے والی فیکٹری کے خام مال کے تلاب میں کام کے دوران 5 مزدور گر گئے جن میں سے دو مزدود موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی دوایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت 40 سالہ مقصود اور 25 سالہ منگت کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں فرحان ۔شفقت کے ناموں سے ہوئی جبکہ مقامی پولیس اس حوالے سے مصروف کاروائی ہے .
یاد رہے اس سلسلہ میں سرکاری اداروں نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے نہ کوئی ایس او پیز ہیں اور نہ ہی کوئی سیفٹی آلات،آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں مگر سرکاری سطح پر ان حادثات سے بچاؤ کی کوئی روک تھام کوئی ایکشن نہیں لیاگیا،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Leave a reply