مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن میں بھیجے گئے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیدیا۔

پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر الیکشن کمیشن کوجواب جمع کروا دیا گیا ہے ،

ذرائع کے مطابق پارٹی کی طرف سے ریفرنسز پر ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان، رامیش کمار، راجہ ریاض، ریاض مزاری، باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عاصم نذیر، غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہ قمر، نزہت پٹھان، رانا قاسم نون، جویریہ آہیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔

تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی۔

تمام ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں، ہمارے خلاف ریفرنسز میں کوئی شواہد یا مواد فراہم نہیں کیا گیا، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔

ارکان نے جواب میں کہا گیا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے درکار قانونی موقع نہیں دیا گیا، ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہم نے کسی اقدام سے 63 اے کی خلاف ورزی نہیں کی، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پراپگنڈا کیا گیا، الیکشن کمیشن ان ریفرنسز کو خارج کرکے اپنا وقت بچائے۔