بیس ہزار روپوں سے بنے خوبصورت ہار کے سوشل میڈیا پر چرچے

0
332
بیس-ہزار-روپوں-سے-بنے-خوبصورت-ہار-کے-سوشل-میڈیا-پر-چرچے #Baaghi

کھاریاں میں ایک شادی کے موقعہ پر دولہے کے دوست نے دولہے کو 20 ہزار روپے کا بنا ہار پہنا دیا-

باغی ٹی وی : یوں تو سوشل میڈیا پر آئے دن ایسی چیزیں وائرل ہوتی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں اور جہاں لوگوں کے کئے دلچسپی کا باعث بنتی ہیں وہیں دادو تحسین و بھی سمیٹتی ہیں یہاں تک کہ وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے لوگ راتوں رات مشہور ہو جاتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے چرچے ہونے لگتے ہیں-

اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دولہے کو شادی کے موقع ایک کافی بڑا ہار پہنے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ دولہے کے دوست کی جانب سے شادی میں تحفے کے طور پر پہنایا گیا ہےہار اتنا بڑا ہے کہ اس کو دولہے کے دوستوں نے اٹھا رکھا ہے –

پونے: دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی میں انٹری ، ویڈیو وائرل

20 ہزار روپوں کو جوڑ کر خوبصورت رنگوں سے بنائے گئے اس رنگ برنگے ہار کی تیاری پر 10 ہزار کا خرچہ کیا گیا ہے سوشل میڈیا پرجہاں ہار کو خوب پسند کیا جاررہا ہے وہیں دولہے کے دوست کی محبت اور اس تحفے پر بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں-

ہوائی فائرنگ پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

دولہا اپنی ہونےوالی بیوی کودیکھنےکےبعد موقع سےکیوں فرارہوگیا؟

Leave a reply