کراچی : وفاق اور پنجاب کے کے مقابلے بیس فیصد اضافہ:سندھ کا بجٹ سب پربھاری،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک بحث زورپکڑرہی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات میں کس حکومت نے سب سے زیادہ اضافہ کیا
اس حوالے سے نئی چیزیں سامنے آئی ہیںجن کے مطابق سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق اور پنجاب کے دس کے مقابلے بیس فیصد اضافہ کیا ہے۔
گذشتہ برس وفاق نے کوئی اضافہ نہیں کیا تھا تب بھی سندھ نے دس فیصد بڑھائی تھیں۔
یکم جولائی سے مجموعی طور پر پنجاب کا اسی گریڈ کا سرکاری ملازم، سندھ کے ملازم سے کم از کم پچیس فیصد کم تنخواہ لے گا۔
پھر لوگ پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کیسے جیت جاتی ہے، سندھ میں کم از کم تنخواہ بھی 25 ہزار مقرر کی گئی ہے