20 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہو گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

karachi

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کہاں آپ مولا جٹ کی سیاست کر رہے تھے اور اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی سے چیزیں سامنے آچکی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رہنا چاہیے۔ اور بیک ڈور مذاکرات کے لیے بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔ یہ بھی پراپیگنڈا کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اندرونی و بیرونی پریشر ہے۔ جبکہ جو بیرونی پریشر کا پراپیگنڈا کیا گیا اس کی ہوا بھی کچھ دنوں میں نکل جائے گی۔190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ اور آپ کو کہا تھا 190 ملین پاؤنڈ پر کیس بن سکتا ہے اور سزا بھی ہو گی۔ پاپولر ہونے کا یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ قانون سے بالا تر ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک جرم تھا جس کی سزا ہو گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کہاں آپ مولا جٹ کی سیاست کر رہے تھے اور اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں۔ اور آج پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن چاہیے۔ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے مر رہے تھے۔بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ کوئی بیرونی پریشر ہے۔ ہمیں ایسا سپہ سالار ملا جس پر عالمی سطح پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ اور آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں بھی ابھرتا ہوا نظر آئے گا۔ آنے والے ہفتوں میں عالمی ہوائیں پاکستان کے حق میں چلتی نظر آئیں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی 20 جنوری پر نظریں لگا کر بیٹھی ہے۔ تاہم 20 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہونے والی ہے۔ میں بانی پی ٹی آئی کو 4 سال روکنے کی کوشش کرتا رہا لیکن بانی نہیں مانے۔ ان کی کشکول کی اسٹریٹجی بھی ایک فلاپ اسٹریٹجی ہے۔ یہ بندوق، ڈنڈے اور پاپولرازم کے بعد اب کشکول لے کر در در کی بھیگ مانگ رہے ہیں۔چاہتا ہوں کہ مذاکرات میں نیک نیتی سے آگے بڑھیں۔ لیکن اڈیالہ جیل کے باہر کی کانفرنس پر افسوس ہوا۔ اور پی ٹی آئی کے ٹی وی پر آنے والے چہرے بتا رہے ہیں کہ کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کے لیے بہترین چیزیں سامنے آئیں گی۔ اور آرمی چیف کی بیک ڈور ڈپلومیسی سے اچھی چیز ہونے جا رہی ہے۔ بیک ڈور پالیسی کا پی ٹی آئی کو سرپرائز اور پاکستان کے لیے اچھی خبر ہو گی۔ میں نے کابینہ میں بھی کہا تھا یہ سب نہ کریں آپ پر نیب کا کیس بنے گا۔ تاہم جرم کی سزا ہی ہوتی ہے معافی یا ایگزیکٹو آرڈر سے رہائی نہیں۔ میں ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں مگر یہ مخلصانہ ہونے چاہئیں۔

Comments are closed.