لسبیلہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)حب میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام شہر میں مصنوعی مہنگائی کے بعد آٹے کا قلت 20 کلو تھیلا 2600 سے 2700 میں فروخت ہونے لگا،اسسٹنٹ کمشنر اپنے کمرے تک محدود، یہ انتظامیہ کی خاموشی ملی بھگت کا نتیجہ ہے کہ مہنگائی نے جیناحرام کردیا ہے،شہری
تفصیل کے مطابق حب شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے اسسٹٹ کمشنر سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف آٹے کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے، شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ،حب شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 سے 2700 کے درمیان اور فی کلو 130 سے لیکر 145 کے درمیان فروخت کیا جارہا ہے، ہر دکاندار نےمن مانا ریٹ فکس کیا ہوا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، دوسری جانب انتظامیہ کے بے حسی کا یہ عالم ہے کہ دس لاکھ آبادی والے شہر حب میں کوئی یوٹیلیٹی اسٹورز قائم نہیں کیا گیا اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی سستا بازار لگایا گیا ہے،جہاں سے عوام کو ریلف مل سکے شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حب میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے جس کے باعث عوام اور غریب ومزدور طبقہ کو روکھی روٹی سے بھی محروم کردیاگیا ہے ،اس مصنوعی مہنگائی کی وجہ گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ،عوام کی طرف سے اہل اقتدار سے نوٹس لینے کامطالبہ

Shares: