موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء

موسیٰ خیل (باغی ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے رات گئے نجی کمپنی پر دھاوا بول دیا، مشینری جلا دی، ملزمان نے کمپنی کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے واردات کی، سامان جلانے کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا، نذر آتش کیے گئے سامان میں 7 بلڈوزر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سرراغہ میں رات گئے مسلح افراد نے نجی گیس کمپنی میں ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار کی مشنری کو نشانہ بنایا۔مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر کمپنی کی مشنری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا، جس میں کمپنی کی گاڑی سمیت 7 سے زائد بھاری مشنری شامل ہیں۔

لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔لیویز فورس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک نجی کمپنی کی مشنری کو نشانہ بنا کر نذر آتش کیا جس سے بھاری مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر علاقے کو کاڈن آف کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک اشخاص کی نقل ہو حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے۔ واقعے کی تحقیقات کی مزید تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پنجگور: دہشت گردوں کی فائرنگ،ملتان کے 7 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے خدا بدان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

Leave a reply