جڑانوالہ: چرچ کے اندر کابینہ اجلاس،20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

جڑانوالہ: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چرچ کے اندر کابینہ اجلاس منعقد کیا-
باغی ٹی وی : چرچ کے اندر منعقد کیے گئے کابینہ اجلاس میں میں تمام وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے کابینہ کا یک نکاتی ایجنڈا پیش کیا کابینہ نے اجلاس میں جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری دی محسن نقوی اس موقع پر کہا کہ بے شک مجھے 10 دفعہ یہاں آنا پڑے، سارے چرچ بحال کئے جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں نذرآتش ہونے والے ہر گھر کے مالک کو بیس لاکھ فوری طور پر ملے گا، امدادی رقوم کے چیک جلد مالکان تک پہنچ جائیں گے سارے گرجا گھروں کی عیسائی برادری کی مرضی کے مطابق تعمیر و بحالی کی جائے گی 2 چرچ سو فیصد بحال کر دیئے گئے ہیں، تمام متاثرہ لوگوں کو انصاف دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔
جڑانوالہ کیس:170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی
قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں، متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانو الہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی –
کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس
واضح رہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ چلائے گئے۔ اور مظاہروں میں 86 مکانات کی توڑ پھوڑ کرکے جلایا گیا کرسچین کالونی میں 2 چرچ اور 29 مکانات کی تو پھوڑ اور جلایا گیا، عیسی نگری میں 3 چرچ جلائے، 40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا، چک 240 گ ب میں 2 چرچ جلائے، 12 مکانات کونقصان پہنچایا، چک 238 گ ب میں 2 چرچ جلائے،5 مکانات کو نذر آتش کیا گیا، چک 126 گ ب میں 4 چرچ محلہ فاروق پارک اورمہارانوالہ میں 2،2 چرچ نذر آتش کیے گئے۔
فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر
توہین مذہب کے مبینہ واقعے پر سٹی پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات میں امن کمیٹی سمیت 42 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، جب کہ مقدمے میں شرانگیزی، دہشت گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔