اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 10 ریوو ڈالے اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دیے جائیں گے، ریوو ڈالے اسلام آباد کے تمام 8 اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کیے جائیں گےآپریشن ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو بھی نئی گاڑیاں ملیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ریوو ڈالے استعمال کریں گےایس ایس پی انویسٹی گیشن، سیکیورٹی اور سی ٹی او بھی ریوو ڈالا استعمال کریں گے، ایس پی ڈولفن اسلام آباد پولیس ریوو ڈالے استعمال کرے گی جو اکتوبر میں سپرد کئے جائیں گےوزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریوو ڈالے لینے کا مقصد افسران کو آپریشنز میں آسانی فراہم کرنا ہے، کاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔







