دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،20 سے زائد دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع

دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں

قصور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد قصورگنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے بڑھ گئی اور اگلے 24 سے48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہےجبکہ دریائے ستلج کے اطراف 20 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

سیلابی پانی کی وجہ سے نگر گاؤں کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب کے باعث فصلیں اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں دریائے ستلج میں دو لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے،قصور،مستے کی، سہجرہ، دھوپ سڑی، دونہ، چھانٹ سمیت متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔

آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسسٹنٹ کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ کمال پورہ، بھکی ونڈ سمیت پانچ گاؤں مکمل خالی کرالئے گئے،ان کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں بوٹس اور عملہ کو بڑھا دیا گیا ہے،سرکاری و غیر سرکاری عمارات میں ریلیف کیمپس قائم کر گئے ہیں۔

بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جسڑ سے شاہدرہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اطراف کے 40 دیہاتوں میں 48 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلیں اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

Comments are closed.