پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اور پر الزام نہ لگاؤ ، ہم نے پارلیمنٹ کے راستے تمہارا تختہ الٹا ہے۔
باغی ٹی وی: ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ گزشتہ حکومت کے جبر کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا پاکستان دشمنی میں جس خاتون کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا آج وہ ہی خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہیں، پاکستان دشمن لوگوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے پہلے دن آواز بلند کی، آج وہ حق و صداقت کی زبان بن گئی۔
امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف
انہوں نے کہا ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، ایک شخص نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم نے چند روز پہلے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا، جلسے کیے لیکن پرامن کیےگملا بھی نہیں ٹوٹا۔ ، ہم نے تمہاری حقیقت دنیا کو بتادی ہم نے ریاست کی عزت و وقار اور ناموس اور حدود کو بھی سمجھا۔
سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے راستے آپ کا تختہ الٹا ہے کسی اور پر الزام نہ لگاؤ، 2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہےتم نے چکدرہ کے قلعے پر حملہ کیا، لوگوں پر گولیاں چلائیں، ہم نے آپ کےخلاف جو پہلے دن آواز بلند کی تھی وہ صحیح نکلی، میں نے پریس کانفرنس میں ان تمام شخصیات کا نام لیا، اسرائیل کے ایجنٹ تمہاری حمایت کررہےہیں-
پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں یہ تجارتی شاہراہ ہے، اقتصادی راستے کے ساتھ یہاں پر ایک انڈسٹریل ایریا بنے گا اور نیا شہر آباد ہوگا، ہم یہاں ایک ریجنل کارگو ائیرپورٹ بنائیں گے تین اضلاع کو سی پیک سے ملایا جا رہا ہے جن میں لکی مروت، کرک اور بنوں شامل ہیں، ہماری پوری خطے پر نظر ہے، سی پیک کے ساتھ انڈسٹریاں ہوں گی اور یہ اکانومی حب ہو گا، بنوں میں بھی ایک انڈسٹری بنا رہے ہیں میری داڑھی جب کالی تھی تب کہا تھا ڈیرہ کو تجارتی جنکشن بناؤں گا، آج میری داڑھی سفید ہے اور میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، سیلاب نے ہمیں تباہ کیا اوپر سے ہمارے زمینداروں کا پانی بند ہو گیا، واپڈا کو کہتا ہوں لوگوں کو ناجائز بل نہ دیں۔