Day: ستمبر 5، 2019

  • ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں ویکسینیٹر کا کارنامہ

    ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں ویکسینیٹر کا کارنامہ

    ساہیوال /سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سرگودھا میں ویکسی نیٹر دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ کمرہ میں برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا ویکسی نیٹر نے ہسپتال میں کمرہ لے رکھا تھا جس میں سامان وغیرہ رکھا جاتا تھا موصوف لڑکی کے ساتھ کمرہ میں حرام کاری میں مصروف تھا کہ محکمہ صحت کے ذمہ دار آفیسر نے پکڑ لیا واقعے پر عوامی، سماجی، شہری، صحافی، کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ویکسی نیٹر کی برطرف کرنے اور ایم ایس کلرک و دیگر جو عرصہ دراز سے تعینات عملہ کو ضلع بدر کیا جائے۔ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال میں اس قسم کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں یہ اسپتال ومحکمہ ہیلتھ پنجاب کے لیے بدنما داغ بن چکا؛ ہے

  • نثار کھوڑو کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری

    نثار کھوڑو کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری

    پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کے خلاف نیب نے تحقیقات چل رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نثار کھوڑو کو آج نیب سکھر نے سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لیے طلب کیا تھا ،نثار کھوڑو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور بے نامی اکاوَنٹس کی تحقیقات جاری ہیں،نثار کھوڑو پر رہائشی سوسائٹیزمیں حصہ داری کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں ،نثار کھوڑو آج نیب میں پیش نہیں ہوئے

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

    نثار کھوڑو کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس مین کیا گیا تھا،

    فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لانے پر پی پی کا احتجاج

    واضح رہے کہ نیب پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے، پی پی کے چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر لیا تھا، جعلی اکاؤنٹس کی میں جسمانی ریمانڈ کے بعد اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں

    خورشید شاہ کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

  • ایردوآن روسی صدر پوتین کے ہاتھ میں کھلونا بن چکے ہیں:فارن پالیسی میگزین

    ایردوآن روسی صدر پوتین کے ہاتھ میں کھلونا بن چکے ہیں:فارن پالیسی میگزین

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین دونوں ایک دوسرے کا قریبی دوست ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنے اپنے مفادات کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس باب میں روسی صدر کافی چالاک واقع ہوئے اور وہ ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو بھرپور طریقے سے استعمال کررہے ہیں۔

    فارن پالیسی میگزین کے ایک حالیہ مضمون میں اسٹیفن کوک نے لکھا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی مرضی سے واشنگٹن میں چالیں چل رہےہیں ۔ دھوکہ دہی اور دھمکیوں اور پھر دھمکیوں اور دھوکہ دہی کے امتزاج کے ذریع اردوآن نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کو شمالی شام میں ایک ایسے معاہدے پر راضی ہونے پر قائل کیا ہے جس سے ترکی کی کی شام میں چڑھائی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ کردوں کی رائے کچھ بھی ہو ، ان کے عزم اور قربانی کو بین الاقوامی مفاد عامہ سمجھا جانا چاہئے ، کیونکہ انہوں نے جدید دنیا کے مشہور خطرناک عسکریت پسند گروپوں میں سے ایک(داعش) کو روکا اور اسے ختم کردیا ہے۔ اس کے برعکس ، ترکوں نے کبھی بھی اس کوشش میں حصہ نہیں لیا۔

    تاہم اگر اردوآن نے واشنگٹن سے ہیرا پھیری کی تو روسی صدر ولادی میر پوتین نے بدلے میں ان سے بالکل ایسی ہی چالیں چلیں

    اردوآن نے ابھی ماسکو کا دورہ مکمل کیا ہے ، جہاں پوتین نے ‘سمجھدارترک’ رہ نما کو انتہائی متاثر کن روسی فوجی سازوسامان کی پیش کش کی ہے، جس میں ‘ایس یو 35’ اور ‘ایس یو 57’ لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ روس کے ان جنگی طیاروں کو نئی جنریشن کے امریکی ‘ایف 35’ کا ہم عصر اور برابر کے لڑاکا طیارے کہا جاتا ہے۔

  • پاکستانی سفارتخانوں میں اب بنے گا کشمیر ڈیسک ، وزیر خارجہ کا اعلان

    پاکستانی سفارتخانوں میں اب بنے گا کشمیر ڈیسک ، وزیر خارجہ کا اعلان

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سیل کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ کے کشمیر سیل کے دورہ کے دوران سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری معظم علی اورسینیرحکام بھی وزیرخارجہ کےہمراہ تھے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کشمیر سیل سے متعلقہ امور پر مفصل بریفنگ دی گئی

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    کشمیر میں آر ایس ایس کو مودی سرکار کی سرپرستی حاصل ہے، رحمان ملک

    کشمیر سیل کے دورہ کے دروان گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر سیل وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بنایا گیا ہے ،دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی سفارت خانے ہیں ان میں کشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں ،دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیرپرفوکل پرسن بھی تعینات کررہےہیں ،پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیرسیل ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا،

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، عمانی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات

  • شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    کوٹ لکھپت جیل لاہور میں شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، شہباز شریف اور نوازشریف کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا .

    شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے پہلی ملاقات ہے .نواز شریف کی کمر میں درد ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، اس سے پچھلی سماعت پر بھی وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے، نیب نے تحقیقات کے لئے بلایا تب بھی شہباز شریف پیش نہیں ہوئے دوسری جانب آج شہباز شریف کی کمر درد ٹھیک ہو گئی اور انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے.

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    ممکنہ ڈیل کی خبروں پر نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا،قانونی جنگ لڑوں گا،ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، حکومت جلد انجام کو پہنچنے والی ہے،این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کریں گے،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیاکو جاگنا ہو گا،

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال اچھی نہیں ہے،ڈیل کی باتیں سوائے افواکے کچھ نہیں ،نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں ،کوئی ڈیل نہیں ہورہی ،ملک کامستقبل جیل میں بیٹھے شخص سے جڑا ہے،مسلم لیگ ن کا وہی نظریہ چلے گا جو نواز شریف کا نظریہ ہے ،ایک ہی شخص ہے جو ابھی تک مردانہ وار لڑ رہا ہے ،

    نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

  • بھارت، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ 13ویں منزل سے گرنے سے درجنوں مزدور زخمی

    بھارت، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ 13ویں منزل سے گرنے سے درجنوں مزدور زخمی

    بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے نریلا میں ایک زیر تعمیر عمارت میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔
    بھارت، نئی دہلی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم
    بھارتی میڈیا کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی 13ویں منزل سے اچانک لفٹ نیچے کی طرف گری جس کی زد میں آکر کم از کم 14 مزدور زخمی ہو گئے۔

    تمام زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران حادثہ سے ناراض لوگوں نے فلیٹوں میں کافی توڑ پھوڑ کی ہے۔ موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ہے ۔

    ڈی سی پی آﺅٹر نارتھ گوراو شرما نے کہا ،”نریلا میں زیر تعمیر ڈی ڈی اے عمارت کی زیریں منزل سے اوپری منزل تک تعمیراتی سامان لے جانے کے لفٹ کا تار ٹوٹ گیا جس سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ تعمیراتی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ “

    یاد رہے کہ اس سے قبل دہلی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی تھی۔

  • راشد خان سب سےکم عمر ترین ٹیسٹ کپتان

    راشد خان سب سےکم عمر ترین ٹیسٹ کپتان

    افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کم عمر کپتان ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان کی ناقص کارکردگی کے بعد 20 سالہ راشد خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کی قیادت شکیب الحسن کررہے ہیں۔

    افغانستان کا مقابلہ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم (چٹاگانگ) میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش سے ہے۔ کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    راشد خان نے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان بن کر 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ان کی عمر 20 سال 350 دن ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے سابق وکٹ کیپرتا ٹنڈا تیبو نے بنایا تھا جن کی عمر 20 سال 358 دن تھی۔

    راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے یہ ریکارڈ توڑ اجو تا ٹنڈا تیبو نے2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔

    اس کے علاوہ راشد خان انٹرنیشنل کرکٹ کے سب سے کم عمر ترین کپتان بھی رہ چکے ہیں، اُس وقت اُن کی عمر محض 19 سال تھی۔

    واضح رہےکہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھ

  • کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،چوروں کا احتساب ہو گا، فیصل واوڈا

    کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،چوروں کا احتساب ہو گا، فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،نئے پاکستان میں سینئر اور جونیئر کا فرق ختم ہوگیا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف کرنے کےلیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ،سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں ،سب جانتے ہیں کس نے کام نہیں کیا،سب جانتے ہیں اربوں روپے کےفنڈز کس نے کھائے ،ہمیں کراچی کے لیے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا ،

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بلدیہ کے مسئلے پر وفاق سے ٹیم لایا تھا،چوری کرنے والے کا احتساب تو ہو گا، سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرکام کرناہوگا ،صوبے کو وفاق اور وفاق کو صوبے کی مدد کرنی ہوگی،بلدیہ ٹاؤن میں تھوڑا بہت بھی جو کام ہوا ہے وہ 35سال بعد ہو رہاہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، صوبائی اور لوکل باڈیز حکومت کو اربوں کے فنڈز ملے لیکن کام زیرو،

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مددآپ کےتحت بلدیہ کیلئے کام کررہےہیں ،سندھ حکومت کےساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہے،جس نے چوری کی ہے اس کا احتساب تو ہو گا، پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،نئے پاکستان میں سینئر اور جونیئر کا فرق ختم ہوگیا ہے ،

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والے بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت ہے،کراچی کے متعدد علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل ہوچکی ہے،ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑے سے عوام کا نقصان ہوگا،

    فیصل واوڈا ان گائیڈڈ میزائل، وزیراعظم کنٹرول کریں، ایسا کس نے کہا؟

  • بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، عمانی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات

    بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، عمانی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین مجلس شوری ٰ عمان شیخ خالد بن ہلال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نیوکلیئرہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے،اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں ، عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ،

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    کشمیر میں آر ایس ایس کو مودی سرکار کی سرپرستی حاصل ہے، رحمان ملک

    قبل ازیں عمانی وفد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ودیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے پاکستان اورعمان کے مابین اقتصادی وتجارتی تعاون کےفروغ پراتفاق کیا،.

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ پاکستان اورعمان دوطرفہ تعاون نئی بلندیوں پرلے جا سکتے ہیں ،بھارت نےاقوام متحدہ کی قراردادوں سےروگردانی کی ،بھارت نےکشمیریوں کو4 ہفتےسےیرغمال بنا رکھا ہے، مسلم امہ بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے کردارادا کرے،کشمیریوں کوادویات اورخوراک تک میسرنہیں،مودی سرکار بزرگوں، بچوں اورخواتین کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے،

  • ٹرمپ نے گزشتہ برس کو ایران کا پچاس سال کا بدترین سال قرار دے دیا

    ٹرمپ نے گزشتہ برس کو ایران کا پچاس سال کا بدترین سال قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ "ایران کو اقتصادی طور پر کُچلا جا رہا ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے واسطے کوشاں ہے”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ "ایران مذاکرات کرنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے”۔

    امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ایران نے اپنے آخری پچاس برسوں کا بدترین وقت گزارا۔

    بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کی جانب سے سوالات کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرایرانی لیڈر سے ملاقات ہو سکتی ہے؟ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "یقیناً، کچھ بھی ممکن ہے … وہ اپنی مشکلات کا حل چاہتے ہیں … ہم انہیں 24 گھنٹوں کے اندر حل کر سکتے ہیں”۔

    امریکی صدر نے جی – سیون سربراہ اجلاس کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے ملک کو مذاکرات کے لیے کسی کی ضرورت نہیں۔

    امریکا نے آج پابندیوں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔