سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

واشنگٹن: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 45 صحافی مارے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ کسی بھی سال کے لیے ریکارڈ کی گئی ’سب سے کم اموات میں سے ایک‘ ہے اگرچہ ہلاکتوں میں کمی خوش آئند خبر ہے لیکن مسلسل تشدد کے پیش نظر یہ ایک مختصر سا سکون ہے-

اس سے قبل رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے دو ہفتے قبل سال 2021 میں دنیا بھر میں 46 صحافیوں کے ہلاکت رپورٹ کی تھی آر ایس ایف کے مطابق 1995 کے بعد سے یہ تعداد اب تک کی سب سے کم تعداد قرار پائی ہے-

آئی ایف جے نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز ’ممالک میں بدعنوانی، جرائم اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو بے نقاب کرنے پر اکثرقتل کردیئےجاتے ہیں علاقائی طور پر ایشیا پیسفک صحافیوں کے لیے خطرناک رہا جہاں 50 صحافی اپنی جان سے گئے اوردوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں 10 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ افریقا میں 8 صحافی قتل کردیے گئے۔

بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

یورپ میں 6 صحافی مارے گئے جب کہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صرف ایک صحافی مارا گیا۔ آئی ایف جے نے کہا کہ حالیہ برس میں مسلح تصادم سے وابستہ خطرات کم ہوئے ہیں۔

آئی ایف جے کے مطابق سب سے زیادہ صحافی افغانستان میں مارے گئے جن کی تعداد 9 تھی سب سے زیادہ تعداد کسی ایک ملک نے برداشت کی علاوہ ازیں میکسیکو میں 8، بھارت میں 4 اور پاکستان میں 3 صحافی مارے گئے۔

تاہم مزید کہا کہ "میکسیکو کی کچی آبادیوں سے لے کر یونان اور نیدرلینڈز کے یورپی شہروں کی سڑکوں تک جرائم کے گروہ اور منشیات کے کارٹلز کے راج کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں”۔

رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے…

آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل انتھونی بیلینگر نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے لیے تنظیم کی حمایت کا اعادہ کیا تاکہ "صحافیوں کے قتل کے لیے احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔”

سال 2021 میں بھی صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن دیکھا گیا۔

غیر منافع بخش کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2021 میں سلاخوں کے پیچھے صحافیوں کی تعداد عالمی سطح پر پہنچ گئی۔ سی پی جے نے کہا کہ اس سال یکم دسمبر تک دنیا بھر میں 293 رپورٹرز کو قید کیا گیا۔

بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو،مرو اور مارو، سکول میں طلب سے حلف

Comments are closed.