پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران تسلسل سے مہنگائی کی شدت بڑھتی رہی، دسمبر 2020 کےمقابلےمیں دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی اور نومبر 2021 میں مہنگائی 11.55 فیصد رہی جب کہ دسمبر 2020 میں افراط زر کی شرح 8 فیصد رہی تھی،جبکہ سال 2020 کے 6 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی تھی –
ادارہ شماریات کے مطابق اس طرح ایک سال میں شہروں میں مہنگائی میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا 2021 میں سرسوں کا تیل 60.7 فیصد، کوکنگ آئل 59.3، گھی 53.3 ، دال مسود 33.5، پھل 29.9، گوشت 20.4 ، چنا 20، آٹا 19 اور ندم 14.6 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ 2021 میں دودھ 14.4، لوبیا 14.2، گڑ 14، کپڑے دھونے کا صابن اور ماچس 16.5 اور چینی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ بجلی کی قیمت میں 59.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں تعمیراتی سامان کی قیمت 11.3 فیصد بڑھ گئی۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام
واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے روز ہی پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد فی لٹر 141روپے 62پیسے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ آج رات ہی حکومت نے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 268روپے کمی تھی جو اب پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرحساب برابر کردیا ہےاوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321 اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو کر8929 روپے ہوگیا۔
ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد 133476 روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ فال شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 2390 روپے44 پیسےکا تھا۔