ٹھٹھہ : وڈیرہ رسول بخش جاکھرو کی عوامی پریس کلب کے 2023 منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) وڈیرہ رسول بخش جاکھرو کی عوامی پریس آ کر 2023 کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست جاکھرا برادری کے معزز وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نے عوامی پریس ٹھٹھہ پہنچ کر 2023 کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ،صدر بلاول سموں ،جنرل سیکریٹری اے بی شورو، منظور ملک نائب صدر , انفارمیشن سیکریٹری راجہ قریشی اور ممبران حضرات کو اجرک پہنائی مبارک باد پیش کی اس موقعہ پر وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نے کہا عوامی پریس کلب کے نمائیند گان مظلوم غریب لوگوں کی آواز ایوانوں تک پہچاتے ہیں مزید انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے سندھ اور وفاق میں ہماری حکومت ہےمیں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سے یہ کہتا ہوں کے آٹے کی قیمت 140 سے کم کرکے 70 روپے کردی جاۓ تاکہ جو غریب آدمی ہے ان کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے آخر میں وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نے کہا میں عوامی پریس کلب کے ساتھ ہوں یہ غریب اور مظلوموں کا ساتھی ہے.

Leave a reply