اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اوردو چاند گرہن ہوں گے۔
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح8:57 منٹ پر شروع ہوگا پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے چاندگرہن دکھائی نہیں دے گا جبکہ رواں سال کا دوسراجزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگاچاند گرہن رات 8:28 منٹ پرشروع اور 1 بج کر 55 منٹ پراختتام پذیرہوگا،یہ چاند گرہن پاکستان سمیت،یورپ،ایشیاء،افریقا میں دکھا جا سکے گا۔
پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگایہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگاپاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پرشروع اور اختتام رات 2بج کر54منٹ پر ہوگا۔
تربیت یافتہ پاکستانی پائلٹس کو ایکسپورٹ کرنے کا اعلان
چاند گرہن کب ہوتا ہے؟
چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا، چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے، چاند گرہن کا جزوی یا مکمل ہونا اس کی گردش پر منحصر ہے ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔
کُرم کشیدگی: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے
سورج گرہن کب ہوتا ہے؟
زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے، جس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا چاند کا زمین سے جتنی مسافت کا راستہ ہے اُس سے 400 گنا زیادہ راستہ سورج اور چاند کے درمیان ہے اس لئے زمین سے سورج گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جاتا اور یہ بھی ضروری نہیں کہ سورج گرہن کو پوری دنیا میں دیکھا جاسکے۔
نئےسال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ