کینیڈا نے 2025-2027 کے امیگریشن لیولز پلان کا اعلان کیا ہے، جس میں پہلی بار عارضی رہائشیوں، خاص طور پر بین الاقوامی طلباء اور غیر ملکی ورکرز، کے لیے کنٹرولڈ اہداف شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مستقل رہائشیوں کے لیے بھی اہداف متعین کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی آبادی حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے اور اپریل 2024 تک 41 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ 2023 میں ہونے والے 98 فیصد آبادی کے اضافے کا سبب امیگریشن تھا، جس میں سے 60 فیصد عارضی رہائشیوں پر مشتمل تھا۔کینیڈا اپنے مستقل رہائشی اہداف کو 2025 میں 500,000 سے کم کر کے 395,000، 2026 میں 380,000 اور 2027 میں 365,000 تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔امیگریشن پلان عارضی رہائشیوں کی تعداد کو 2026 کے آخر تک کینیڈا کی کل آبادی کے 5 فیصد تک محدود کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ستمبر میں اعلان کردہ اقدامات کے تحت، کینیڈا کی عارضی آبادی آئندہ چند سالوں میں کم ہو جائے گی کیونکہ زیادہ عارضی رہائشی مستقل رہائشی بن جائیں گے یا کینیڈا چھوڑ دیں گے۔

2025 میں کینیڈا کی عارضی آبادی 445,901 کی کمی کا سامنا کرے گی، 2026 میں یہ کمی 445,662 تک پہنچے گی، جبکہ 2027 میں معمولی اضافہ 17,439 دیکھا جائے گا۔ اناہداف مختصر مدتی سیاحوں یا موسمی ورکرز کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ صرف نئے عارضی رہائشیوں کے اعدادوشمار پر مشتمل ہیں۔نئے عارضی رہائشیوں کے اہداف 2025 میں 673,650، 2026 میں 516,600، اور 2027 میں 543,600 مقرر کیے گئے ہیں۔ 2025 کے لیے بین الاقوامی طلباء کے اہداف (صرف نئے داخلے) کُل نئے عارضی رہائشیوں کے 45 فیصد پر مشتمل ہیں۔

2026 اور 2027 میں بین الاقوامی طلباء بالترتیب 59 فیصد اور 56 فیصد عارضی رہائشیوں کی اکثریت ہوں گے، جبکہ باقی عارضی ورکرز کو دیا جائے گا۔2025 میں مستقل رہائشی کے طور پر داخل ہونے والوں میں 40 فیصد سے زیادہ تعداد ان افراد کی ہوگی جو پہلے ہی کینیڈا میں طلباء یا ورکرز کے طور پر موجود ہیں۔یہ کمی گزشتہ سال کے دوران مختلف تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں، جن میں بین الاقوامی طلباء کے لیے حد بندی اور عارضی غیر ملکی ورکرز کے لیے سخت معیار شامل ہیں، تاکہ پروگراموں کی تعداد میں کمی اور ان کی شفافیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

2025-2027 کے امیگریشن لیولز پلان کے مطابق، 2025 اور 2026 میں کینیڈا کی آبادی میں 0.2 فیصد کی معمولی کمی متوقع ہے، جبکہ 2027 میں یہ دوبارہ 0.8 فیصد اضافے کی طرف لوٹ آئے گی۔ یہ پیشگوئیاں کم اہداف، قدرتی آبادی میں کمی اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

کینیڈا میں موجود افراد کے لیے

کینیڈا نے ملک میں موجود طلباء اور ورکرز کو مستقل رہائشی حیثیت دینے کے لیے منصوبہ بنایا ہے۔ 2025 میں مستقل رہائشی داخلوں کے 40 فیصد سے زیادہ ان افراد پر مشتمل ہوں گے، جو پہلے ہی کینیڈا میں مقیم، تربیت یافتہ، اور معاشی نظام میں ضم ہیں۔ یہ افراد کینیڈا کی معیشت اور افرادی قوت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Shares: