دو بندے گئے اور کیمرے….پرویز خٹک بھی بول پڑے
دو بندے گئے اور کیمرے….پرویز خٹک بھی بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہو گا
صادق سنجرانی کی طرف سے محسن عزیز پولنگ ایجنٹ مقرر کر دیئے گئے،مرزا آفریدی کی جانب سے ہدایت اللہ کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک پولنگ ایجنٹ مقرر ہیں، عبدالغفور حیدری کی جانب سے کامران مرتضیٰ پولنگ ایجنٹ مقرر ہیں،سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت پر پولنگ بوتھ تبدیل کر دیا گیا،سیکرٹری سینیٹ کا کہنا ہے کہ امیدوار اور نمائندے پولنگ بوتھ کا جائزہ لے سکتے ہیں،
قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن چیمبر آمد ہوئی اور لیگی رہنماوَں اور سینیٹرز سے ملاقات کی،یوسف رضا گیلانی نے شاہد خاقان عباسی سے الگ سے ملاقات اور مشاورت کی، بعد ازاں حکومتی و اتحادی سینیٹرز سینیٹ پہنچ گئے ہیں جہاں اب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے پولنگ ہو گی ،یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں اپوزیشن کے سینیٹرز موجود تھے،آج جو واقعہ ہوا اس کی وجہ سے لوگ مایوس ہیں، ہماری اکثریت ہے جو ووٹ اوپر ملیں گے وہ بونس ہیں،
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کیمرے چھپائے پھر برآمد کر لیے چور کو ہی مسروقہ سامان کا پتہ ہوتا ہے،2افراد گئے اور کیمرے نکال لائے ،ساری بیوروکریسی انہوں نے لگائی ہے کیمروں کے معاملے پر کمیٹی بن رہی ہے
دوسری جانب خفیہ کیمروں کے معاملے پرپیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے لیے درخواست تیار کر لی پیپلز پارٹی نے کیمروں کی تصاویراور ویڈیوز سمیت ریکارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے مطابق الیکشن کمیشن کو معاملہ کا نوٹس لینے کا کہا جائے گا، الیکشن کمیشن ایوان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے، صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،
مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی
تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی
سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا
پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق
نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ
سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم
صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن
سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے
اراکین کا حلف، خفیہ کیمرے، اپوزیشن کا احتجاج،سینیٹ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا
ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ شبلی فراز نے آج بھی سوال اٹھا دیا
چیئرمین و ڈپٹی چییرمین سینیٹ کا انتخاب، کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟ نام سامنے آ گئے
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے کون سی اہم شخصیت پس پردہ متحرک؟ اہم انکشاف
سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی منظور، دباؤ ہے یا نہیں؟ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا انکشاف
سینیٹ ہال میں کیمرے کس نے لگائے؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا
جب ہار چکے تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے،مریم نواز برس پڑی
سینیٹ ہال میں کیمرے، اہم شخصیت نے سب کو طلب کر لیا، بڑا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، وزیراعظم عمران خان اسوقت کہاں ہیں ؟