21 برس بعد بھارت کی 21 سالہ ہرناز بنیں مس یونیورس 2021

21 برس بعد بھارت کی 21 سالہ ہرناز بنیں مس یونیورس 2021

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے مس یونیورس 2021 کے مقابلے مییں بھارت کی 21 سالہ اداکارہ نے ٹائٹل جیت لیا

اسرائیل میں ہونیوالے مس یونیورس 2021 کے مقابلوں میں بھارت کی اداکارہ اور ماڈل ہرناز کور سندھو نے ٹائٹل جیتا اور مقابلے کے فاتح قرار پائیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی لالیلا مسونے اور پیرا گوئے کی نادیہ فرسٹ رنر اپ قرار ہائیں، میکسیکو کی آندریا میزا، نے اسرائیل کے ایلات میں منعقدہ مس یونیورس 2021 ایونٹ میں اپنا تاج نئے جانشین کو سونپ دیا ہے

بھارتی پنجاب ست تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز سندھو نے اسرائیلی شہر ایلات میں مس یونیورس کے 70 ویں ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی، ہرناز نے 2000 میں لارا دتہ کے ٹائٹل جیتنے کے 21 برس بعد یہ ٹائٹل جیتا اور مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا، اس سے قبل سشمیتا نے 1994 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا،

مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے یہ جاننا کہ آپ منفرد ہیں اور یہی چیز آپ کو خوبصورت بناتی ہے دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا بند کریں اور آئیے مزید اہم چیزوں کے بارے میں بات کریں جو دنیا بھر میں ہو رہی ہیں یہ وہی ہے جسے آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے باہر آؤ، اپنے لیے بولو کیونکہ آپ اپنی زندگی کے رہنما ہیں آپ اپنی آواز ہیں مجھے خود پر یقین تھا اور اسی لیے میں آج یہاں کھڑی ہوں

پنجاب سے تعلق رکھنے والی ہرناز نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا۔ ہرناز سندھو اس وقت پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ اس کی والدہ پیشے سے ماہر امراض چشم ہیں۔ ہرناز 17 سال کی عمر سے ہی مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہیں اور اس سے قبل مس دیوا 2021، فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کے ٹائٹل جیت چکی ہیں اور فیمینا مس انڈیا 2019 میں ٹاپ 12 میں شامل تھیں۔

فلسطین سے اظہار یکجہتی: جنوبی افریقہ کا اسرائیل میں مس یونیورس تقریب کا بائیکاٹ

Comments are closed.